چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت مل گئی

6 months ago 64

اسلام آباد (این این آئی)آفیشل سیکرٹ ایکٹ پر سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کل بروز ہفتہ بذریعہ واٹس ایپ بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت دے دی۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کروانے کی درخواست منظور کر لی۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے چیئر مین پی ٹی آئی نے بیٹوں سے بات کروانے کی درخواست بذریعہ وکیل شیراز رانجھا دائر کی تھی۔

درخواست پر سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیراز رانجھا نے عدالت استدعا کی کہ عدالت پہلے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے بات کرانے کی اجازت دے چکی ہے، کل ہفتہ ہے، بیٹوں سے واٹس ایپ پر بات کرانے کی اجازت دی جائے۔دورانِ سماعت عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے جیل حکام کو (آج) ہفتہ کو چیئرمین پی ٹی آئی کی اْن کے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے بات کروانے کے احکامات جاری کر دیے۔یاد رہے کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ہر ہفتے کے روز بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پر نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔