پنجاب بھر کی غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمت میں 300روپے فی من اضافہ

4 months ago 42

مکوآنہ(این این آئی) فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کی غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمت میں 300روپے فی من اضافہ کر دیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ اس اضافے کے ساتھ گندم کی فی من قیمت 5200روپے سے بڑھ کر 5500روپے فی من ہو گئی ہے جبکہ آٹا چکی پر آٹے کی قیمت 175روپے کلو پر برقرار ہے جبکہ گندم کی قیمت بڑھنے سے اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمت بڑھنے کا بھی امکان ہے۔