پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے

6 months ago 53

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اور ان کے صاحبزادے مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہیخ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مونس الہٰی کی گرفتاری کیلیے انٹرپول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے ہیں۔

مونس الہٰی اور پرویز الہٰی کے اہلِ خانہ کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کردیے گئے ہیں۔ ایف آئی اے لاہور نے مونس الہٰی اور فیملی کے 100 سے زائد اکاؤنٹس منجمد کردیے۔ ذرائع نے بتایا کہ ان بینک اکاؤنٹس میں مبینہ کرپشن اور منی لانڈرنگ کا پیسہ جمع کروایا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے نے مونس الہٰی کو عدالت سے اشتہاری قرار دلوانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ مونس الہٰی کے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ مونس الہٰی کا ریڈ وارنٹ جاری کروا کر انہیں انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا جائے گا۔