پرندوں کے بعد اسلام آباد ائیرپورٹ پر طیارے سے ٹکرا کر جانور ہلاک

6 months ago 54

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں ہوائی جہازوں کے ساتھ پرندے ٹکرانے کے واقعات کے بعد اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارے سے جانور ٹکرا گیا۔سول ایوی ایشن حکام کے مطابق دبئی سے اسلام آباد پہنچی فلائٹ نے گزشتہ رات 11بجکر 51 پر لینڈ کیا، لینڈنگ کے بعد پائلٹ نے رن وے 28 ایل پر لینڈنگ رول کے دوران نوز وہیل پر جانور ٹکرانے کی اطلاع دی۔

ترجمان سول ایوی ایشن نے بتایا کہ رن وے کا معائنے پر ٹیکسی وے سی اور ایف کے درمیان مردہ جانوروں کی باقیات پائی گئیں تاہم ائیرلائن کے انجینئرنگ شعبے نے ہوائی جہاز کو کوئی نقصان نہ پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔اس کے علاوہ حکام نے بتایا کہ اس واقعے کے محرکات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور وائلڈ لائف کو اسلام آباد ائیرپورٹس سے دور رکھنے کے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔