پاکستان میں فی تولہ سونا مہنگا ہو گیا

4 months ago 51

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہو گیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 17 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونا بھی 343 روپے اضافے سے ایک لاکھ 86 ہزار 214 روپےکا ہو گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ عالمی صرافہ بازار میں سونےکا بھاؤ 3 ڈالر اضافے سے 2023 ڈالر فی اونس ہے۔