پاکستان تحریک انصاف کا انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ

5 months ago 55

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے انٹراپارٹی انتخابات کرانے کی منظوری دے دی، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کو 20 روز میں انٹراپارٹی انتخابات کرانے کی ہدایت کی تھی۔