پاکستان انٹرنیٹ ڈیولپمنٹ انڈیکس میں52 ممالک میں 45 ویں نمبر پر

6 months ago 39

اسلام آ باد (این این آئی)چین کے صوبہ ڑی جیانگ کے شہر ووچین میں ہونے والی ورلڈ انٹرنیٹ ڈویلپمنٹ رپورٹ 2023 کے مطابق پاکستان 41.82 اسکور کے ساتھ عالمی انٹرنیٹ ڈیولپمنٹ انڈیکس میں 52 ممالک میں 45 ویں نمبر پر ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق عالمی انٹرنیٹ ڈویلپمنٹ انڈیکس چھ میٹرکس پر مشتمل ہے: انفارمیشن ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کی صلاحیت، ڈیجیٹل معیشت، ڈیجیٹل حکومت، سائبر سیکیورٹی، اور سائبر اسپیس بین الاقوامی انتظام. ان چھ اشاریوں میں پاکستان بالترتیب 47 ویں، 43 ویں، 42 ویں، 45 ویں، 45 ویں اور 40 ویں نمبر پر ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کو چار دیگر ممالک کے ساتھ انٹرنیٹ ڈیولپمنٹ بلیو پیپر کی تشخیص میں شامل کیا گیا ہے۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ عالمی انٹرنیٹ ڈیولپمنٹ انڈیکس میں سرفہرست پانچ ممالک میں امریکہ، چین، سنگاپور، نیدرلینڈز اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابقچائنیز اکیڈمی آف سائبر اسپیس اسٹڈیز (سی اے سی ایس)کی جانب سے 2017 سے ہر سال مرتب اور لانچ کی جانے والی ورلڈ انٹرنیٹ ڈیولپمنٹ رپورٹ سال کی عالمی انٹرنیٹ ترقی کے بڑے رجحانات کا جائزہ لیتی ہے، جس میں مزید ترقی کے لیے کامیابیوں اور چیلنجوں کی تفصیل دی جاتی ہے۔