پاکستان اسٹیل ملزکونجکاری پروگرام کی فہرست سے نکال دیا گیا

4 months ago 69

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اسٹیل ملزکونجکاری پروگرام کی فہرست سے نکال دیا گیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نگران حکومت نے نجکاری کے جاری پروگرام کی نئی فہرست جاری کردی جس کے مطابق جاری نجکاری پروگرام کی فہرست میں اداروں کی تعداد 27سے کم ہوکر26پرآگئی،توانائی شعبے کیسب سیزیادہ 14ادارے نجکاری کی فعال فہرست میں شامل ہے ،فناننشل اورریئل اسٹیٹ سے متعلق4,4 ادارے نجکاری کے جاری پروگرام میں شامل ہے ،انڈسٹریل سیکٹر کے3ادارے جاری نجکاری پروگرام کا حصہ ہے ،ہ

وابازی شعبیکاایک پی آئی اے نجکاری پروگرام کی فعال فہرست میں شامل ہے ،نجکاری کیجاری پروگرام میں اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن شامل ہے ،بلوکی,حویلی بہادر,گدو اور نندی پورپاور پلانٹس جاری نجکاری پروگرام کا حصہ ہے تمام10سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیاں فعال نجکاری فہرست میں شامل ہے ،ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن,فرسٹ ویمن بینک نجکاری فہرست میں شامل ہے ،پاکستان انجینئرنگ کمپنی اور سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ فہرست میں شامل ہے ،سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور, جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد نجکاری پروگرام میں شامل ہے ،پی آئی اے روزویلٹ ہوٹل نجکاری کیجاری پروگرام کی فہرست میں شامل ہے ۔