پاک چین سرحد 30نومبر کوبند کردی جائے گی ،پانچ ماہ بعد کھولا جائیگا

5 months ago 44

گلگت (این این آئی)گلگت میں خنجراب پاس پر پاکستان اور چین کی سرحد کو 30نومبر کو بند کردیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق خنجراب ٹاپ پر برفباری کے باعث خنجراب پاس پر پاکستان اور چین کی سرحد کو 30نومبر کو بند کردیا جائے گاجسے پھر پانچ ماہ بعد یکم اپریل کو کھولا جائے گا۔واضح رہے کہ سرحد بارڈر پر وٹوکول ایگریمنٹ کے تحت ہرسال بند کی جاتی ہے، جو سطح سمندر سے بلندی پر واقع ہے۔