ملک بھر میں شک کی بنیاد پر ایک لاکھ شناختی کارڈز بلاک کردیئے گئے

6 months ago 50

کوئٹہ (این این آئی)نادرا نے ملک بھر میں شک کی بنیاد پر ایک لاکھ شناختی کارڈز بلاک کردیئے۔ نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ شک کی بنیاد پر نادرا نے بلوچستان میں 40ہزار جبکہ ملک بھر میں ایک لاکھ شناختی کارڈ بلاک کردیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک صوبے سے 50ہزار غیر ملکی اپنے اپنے ممالک واپس جا چکے ہیں۔

کمشنر کوئٹہ کے مطابق کوئٹہ ڈویژن سے تقریبا 10ہزار سے زائد تارکین وطن واپس لوٹ گئے ہیں، متعلقہ حکام کے مطابق کوئٹہ میں قائم ہولڈنگ سینٹر میں باقاعدہ نادرا ویری فکیشن کے بعد غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔ دوسری جانب قلعہ عبداللہ میں قائم ایمرجنس ڈیٹا انٹری پوائنٹ میں تین روز کے دوران 600زائد افراد کو انٹری کے بعد واپس افغانستان بھیجا جاچکا ہے۔ ڈیٹا انٹروی کے عمل کو تیز کرنے کیلئے نادرا کی ایک اور موبائل وین بلائی گئی ہے ۔کراچی سے بھی غیر قانونی تارکین وطن کو بھیجے جانے کا سلسلہ جاری ہے ، آپریشنل ہیڈ ہولڈنگ پوائنٹ ظہورمری کے مطابق دو قافلوں میں اب تک 261افراد کو روانہ کیا جاچکا ہے۔