محکمہ موسمیات کی دسمبرمیں بہت زیادہ بارشیں نہ ہونے کی پیشگوئی

4 months ago 30

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے دسمبر میں بہت زیادہ بارشیں نہ ہونے کی پیشگوئی کردی۔دسمبرمیں موسم اور بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ دسمبرمیں بارشوں کے ایک یا دو اسپیل آسکتے ہیں،فوگ یا اسموگ میں کمی نہیں آئے گی۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات کے مطابق کچھ عرصے سے دسمبر میں معمول سے کم بارشیں ہو رہی ہیں،صبح کے درجہ حرارت میں کولڈ ونڈ کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی ہو رہی ہے،آنے والے دنوں میں درجہ حرارت مزیدکم ہوگا۔ملک میں خشک سردی نے ڈیرے جما رکھے ہیں اور ہرکوئی بے صبری سے بارشوں کی امید لگائے بیٹھا ہے تاہم بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے میں ہی نہیں آ رہا۔ خشک سردی کی وجہ سے نزلہ زکام کے امراض میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔