ماہِ رمضان کا آغاز کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

4 months ago 44

کراچی(این این آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی آمد کا بے صبری سے انتظار ہے،برکتوں رحمتوں والا مہینہ اہل ایمان کیلئے خوشی اور مسرت کا پیغام لاتا ہے۔ماہ جمادی الثانی کا آغاز ہوتے ہی بابرکت مہینے کو انتظار بھی بڑھتاجارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف غیرملکی ماہرفلکیات نے رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ بھی بتا دی ہے۔امارات فلکیاتی سوسائٹی کی ڈائریکٹرابراہیم الجروان نے حال ہی میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایاہے کہ فلکیاتی حساب سے ظاہرہوتا ہے اس بار رمضان المبارک مارچ 2024 کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے۔عیدالفطر 10 اپریل کو ہونے کی توقع ہے،تاہم سرکاری تاریخوں کا تعین ہونا ابھی باقی ہے۔