فائرنگ سے معروف نعت خواں جاں بحق

5 months ago 42

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اورنگی ٹاون میں فائرنگ سے نعت خواں مولانا رحیم اللہ جاں بحق ہوگئے، مقتول کو موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے نشانہ بنایا۔تفصیلات کے مطابق کراچی اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار کے علاقے میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا، مقتول کو موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے نشانہ بنایا، مقتول رحیم اللہ علاقےکی مسجدکےموذن تھے۔ایس ایس پی ویسٹ مہزور علی نے بتایا کہ مقتول کی شناخت مولانا رحیم اللہ کے نام سے ہوئی، واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا ہے، مقتول کو تین گولیاں ماری گئی۔

حکام کا کہنا تھا کہ مقتول کےپاس موبائل فون اوردیگر سامان موجود ہے ،جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم گولی کا ایک خول ملا ہے تاہم لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔جاں بحق رحیم اللہ کےاہلخانہ نے عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے واقعے کے وقت رحیم اللہ نعت خوانی کی تقریب میں جا رہے تھے ، مقتول کا چھ مہینے کا بیٹا ہے اور ان کی کسی سے دشمنی نہیں تھی۔