غیرت کے نام پر 31خواتین قتل

4 months ago 40

سوات (این این آئی)رواں سال غیرت کے نام پر 31خواتین کو قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سوات میں رواں سال غیرت کے نام پر 31خواتین کو قتل کردیا گیا۔قتل ہونے والی خواتین کے لواحقین انصاف کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، جبکہ پولیس زیادہ تر خواتین کے کیسز کو خودکشی ظاہر کرکے خانہ پوری کرنے لگی۔سوات کے علاقہ مدین میں قتل ہونے والی خاتون کی بہن نے کہا ہے کہ میری بہن محکمہ فارسٹ میں ملازمہ تھی۔

خاوند کو تنخواہ کے پیسے نہ دینے پر اسے قتل کیا گیا، بعد میں غیرت کے نام پر قتل کا الزام لگایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں انصاف چاہئے، کیونکہ ہماری بہن کو بے گناہ قتل کیا گیا ہے۔سوات میں نجی این جی او کے ڈائریکٹر اور خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والے عرفان حسین بابک کے مطابق وادیِ سوات میں سال 2023 میں 31 خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔ جبکہ 2022 میں 16 خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ لواحقین کو قانونی اور مالی مد دیتا ہے، لیکن ناقص تفتیش سے ملزمان سزا سے بچ جاتے ہیں۔