شیخوپورہ سے اسلام آبادآئی سکول بس کو حادثہ،1 بچی جاں بحق،کئی زخمی

5 months ago 38

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے قریبی علاقے شاہدرہ میں سکول بس کھائی میں گر گئی، حادثے میں 1 بچی موقع پر جاں بحق ہو گئی۔تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شاہدرہ میں شیخوپورہ سے آئی سکول کے بچوں کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے۔

پکنک کے لیے آئے بچوں کی تعداد 39 کے قریب تھی، حادثے میں 15 بچے زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ ڈرائیور پہاڑی کے پاس گاڑی سٹارٹ کر کے سائیڈ پر کھڑا تھا کہ گاڑی آگے چل پڑی اور کھائی میں نیچے جا گری۔