سگریٹ کی سمگلنگ کا حجم بڑھنے لگا، خزانے کو 310ارب روپے نقصان کا خدشہ

6 months ago 66

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں سگریٹ کی سمگلنگ بڑھنے سے قومی خزانے کو 310ارب روپے نقصان کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں سگریٹ کی سمگلنگ کا حجم بڑھنے لگا جس سے قومی خزانے کو 310ارب روپے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔رواں مالی سال کے اختتام تک غیرقانونی تجارت کا حجم 63فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے سگریٹس کی غیرقانونی فروخت کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سگریٹ انڈسٹری میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے موثر نفاذ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے غیرقانونی سگریٹس کے خلاف اقدامات ضروری ہیں۔