سعدرفیق اور سلمان رفیق کی ضمانت منسوخی کیلئے ںظر ثانی اپیل تیار

3 years ago 669

لاہور : نیب نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی ضمانت منسوخی کیلئے نظر ثانی اپیل کی تیاری مکمل کرلی، جس  مسودے کی منظوری چیئرمین نیب سے لے کر عید کے بعد سپریم کورٹ میں دائر کردی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ رہنما لیگ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب نظرثانی اپیل تیار کرلی، نظر ثانی اپیل کے ڈرافٹ کی چیئرمین نیب سے منظوری لی جائے گی۔

چیئرمین نیب کی منظوری سےعید کے بعد سپریم کورٹ میں دائر کیا جائے گا، نیب اپیل میں کہا سپریم کورٹ نے کیس کے بنیادی اوراہم شواہد کو نظرانداز کیا، آبزرویشن ختم نہ کی گئی تو ٹرائل کورٹ کارروائی پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔

متن کے مطابق سپریم کورٹ کاکیس کے میرٹ کو دیکھنا پراسیکیوشن کے کیس کو کمزور کرسکتا ہے، سابق چیف جسٹس ضمانت معاملے پر تفصیلی فیصلوں کی حوصلہ شکنی کرچکے ہیں، سپریم کورٹ ہدایات کے مطابق ضمانت کے فیصلے 4یا 5 صفحات پر ہونے چاہئیں۔

قانونی تقاضےپورےکرنےکےبعددرخواست گزاروں کےخلاف کارروائی کی، پٹیشن کی سماعت کے موقع پر عدالت کی مزید معاونت کی جائے گی، عدالت کو دستیاب شواہد پر سرسری جائزے کے بعد فیصلے کا اختیار ہے۔

معززعدالتی بینچ نے ضمانت کی سطح پر شواہد کا گہرائی سےجائزہ لیا، معززعدالتی بینچ نے کیس کے میرٹس کی تفصیلی انکوائری کی، معززعدالت نے پیراگون کوہونیوالی ادائیگیوں میں مفروضوں پر یقین کیا۔

سعدرفیق اور خاندان نے فرنٹ مین کے ذریعے پیراگون کو استعمال کیا اثاثے بنائے، سعدرفیق کےخلاف انکوائری اس وقت شروع ہوئی جب ان کی جماعت اقتدارمیں تھی، حقائق کی روشنی میں خواجہ برادران کی ضمانت فیصلے کو کالعدم قراردیا جائے۔