سرکردہ سیاسی شخصیات اور سابق ارکان اسمبلی کی شہباز شریف سے ملاقات ، مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان

5 months ago 38

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سرکردہ سیاسی شخصیات اور سابق ارکان اسمبلی نے ملاقات کر کے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ،شمولیت اختیار کرنے والوں میں مولانا آصف معاویہ، بابر خان سیال، مسز نیلم سیال، مہر اسلم بھروانہ، شیخ محمد یونس، خالد محمود سرگانہ ،چوہدری خالد غنی، امیر عباس سیال، فیصل حیات جبوانہ، شیخ یعقوب، مسز شیخ یعقوب، رئیس محمد ابراہیم ،مزاری قبیلے کی سرکردہ سیاسی شخصیت سردار ریاض خان مزاری اور سابق سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد خان مزاری شامل ہیں۔شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کیا اور مبارک دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک گھر ہے جو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے، آپ کی شمولیت سے پاکستان کی ترقی کا سفر تیز ہوگا، مہنگائی سے عوام کو نجات دلانے کے لئے نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں۔

ا نہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر پیروں پر کھڑا کرنے کی جدوجہد سب مل کر کریں گے، پاکستان کو درپیش بحرانوں کا مقابلہ اتحاد، اتفاق اور سیاسی تعاون کی قوت سے کریں گے۔سابق ارکان اسمبلی نے پارٹی قائد محمد نواز شریف اور صدر شہباز شریف پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور آپ نے شہباز شریف نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور عوام کے ریلیف کے لئے ہمیشہ دیانتداری اور خلوص سے کام کیا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ، سردار ایاز صادق اور سردار اویس خان لغاری بھی موجود تھے۔

علاوہ ازیں شہباز شریف سے پارٹی رہنمائوں رانا تنویر، شذرہ منصب کھرل، سید باسط بخاری ،سیدہ نوشین افتخار ،میاں عمران قریشی اور حامد حمید نے ملاقات کی جس میںمستقبل میں پارٹی کی سرگرمیوں اور انتخابات کی تیاریوں پر گفتگو کی گئی ۔رہنمائوں نے اپنے اپنے حلقے میں انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے پارٹی صدر کو آگاہ کیا ۔شہباز شریف نے پارٹی رہنماں اور کارکنوں کی جذبے اور کاوشوں کو سراہا۔رہنمائوں نے ایون فیلڈ ریفرنس میں پارٹی قائد محمد نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت پر مبارک بھی دی۔