حج درخواستوں کی وصولی شروع، پہلی بار خواتین محرم کے بغیر حج ادا کرسکیں گی

5 months ago 67

کراچی(این این آئی)پاکستان میں حج 2024 کی درخواستوں کی وصولی کاباقاعدہ 15 نامزد بینکوں میں آغاز ہوگیاہے۔وزارت مذہبی امورکے مطابق حج 2024 کے لئے 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے،جس کے لیے 15 نامزد بینکوں میں درخواستیں وصول کاآغاز کردیاگیاہے۔وزارت مذہبی امورکے مطابق16 دسمبر2024 تک کارآمد پاکستانی پاسپورٹ پردرخواستیں جمع کروائی جاسکیں گی۔

پاسپورٹ اپلائی کرنے کے ٹوکن پربھی حج درخواست پراسیس ہو سکے گی جب کہ زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔وزارت مذہبی امور کے اعلامیے میں کہا گیا کہ پہلی بارمحرم کے بغیر خواتین حج ادا کرسکیں گی، اسپانسرشپ اسکیم کے تحت 25 ہزارنشستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر جمع ہوں گی۔