بیٹے کی تین مائیں ، نادرا کا انوکھا کارنامہ،لڑکے کی سگی والدہ نے نادرا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

5 months ago 35

کراچی(این این آئی)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا)نے ایک لڑکے کی 3مائیں بنا دی ہیں۔نادرا نے جس لڑکے کی تین مائیں بنائی ہیں اس کی شناخت عمر رضا کے نام سے ہوئی ہے، لڑکے کی سگی والدہ نے نادرا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔والدہ نے کہا کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق ان کے 17 سالہ بیٹے کی تین مائیں ہیں، درخواست گزار ناصر احمد نے کہا کہ عمر رضا کے والدین میں علیحدگی ہو گئی ہے۔

وکیل نے کہا کہ نادرا ریکارڈ میں ایک جگہ عمر کی دادی اس کی ماں ہے، تو دوسری جگہ سوتیلی ماں کو والدہ بتایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نادرا ریکارڈ میں نوجوان کی تین ماں کی وجہ سے بچے کے لیے مستقل میں مسئلہ ہوسکتا ہے اور تعلیم کے حصول میں دشواری ہوسکتی ہے۔عمر رضا کی سگی والدہ صدف کی جانب سے دائر درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے نادرا سے جواب طلب کر لیا ہے۔