بھارتی ریاست تامل ناڈو میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی

6 months ago 44

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست تامل ناڈو میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے بیشتر علاقوں میں شدید بارشیں ریکارڈ کی گئیں جس کے باعث کئی اضلاع میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی اور انتظامیہ نے حفاظتی انتظامات کے پیش نظر اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمال مشرق سے آنے والے مون سون سسٹم نے کئی اضلاع میں دھوا دھار بارش برسائی جہاں کو ٹاگیری ٹان میں 225 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔کوٹاگیری میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی اور متعدد درخت بھی گرگئے جب کہ مسلسل بارش کی وجہ سے نیلگیری مانٹین ریلوے لائن پر تقریبا 5 مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے شہر چنائی سمیت ریاست تامل ناڈو کے ساتھ ریاست کیرالہ میں بھی آئندہ 2 روز میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔