بجلی کمپنیوں نے اپنے صارفین پر اوور بلنگ کی بجلی گرادی

5 months ago 48

اسلام آباد (این این آئی)بجلی کمپنیوں نے اپنے صارفین پر اوور بلنگ کی بجلی گرادی ۔نیپرا کی انکوائری رپورٹ کے مطابق رواں برس اگست اور جولائی میں ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی میپکو نے سب سے زیادہ اوور بلنگ کی میپکو نے جولائی میں57 لاکھ اور ماہ اگست میں 22 لاکھ 65 ہزار سے زائد اپنے صارفین کو اوور بلنگ کی جبکہ1 لاکھ 38 ہزار سے زائد صارفین کو بغیر میٹر ریڈنگ کے بل بھیجے۔رپورٹ کے مطابق گجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے جولائی میں 4 لاکھ 63 ہزار سے زائد اور اگست میں 12 لاکھ کے قریب صارفین سے تاخیر سے میٹر ریڈنگ کی اور بلنگ کیٹیگری تبدیل کر کے زائد بل وصول کئے،فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے جولائی میں ساڑھے 8 لاکھ جبکہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ماہ جولائی میں 6 لاکھ 85 ہزار سے زائد صارفین کو زائد بل بھیجے ۔

رپورٹ کے مطابق لیسکو نے ماہ اگست میں ساڑھے 6 لاکھ سے زائد صارفین کو ایک ماہ سے زائد بل بھیجے،جبکہ ماہ جولائی میں ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد اور ماہ اگست میں لیسکو نے ایک لاکھ 26 ہزار سے زائد صارفین کو بنا میٹر ریڈنگ کے بل بھجوائے ۔انکوائری رپورٹ کے مطابق حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے جولائی میں 5 لاکھ 21 ہزار سے زائد ماہ اگست میں 2 لاکھ 8 ہزار سے زائد صارفین کو 30 دن سے زائد کیبل بھیجے،کیسکو نے ماہ جولائی میں 1 لاکھ 16 ہزار 255 صارفین کو 30 دن سے زائد بل اور تمام 1 لاکھ 16 ہزار سے زائد صارفین کو بغیر تصاویر والے بل بھجوائے،رپورٹ کے مطابق سیپکو نے ماہ اگست میں 3 لاکھ 25 ہزار سے زائد صارفین سے اووربلنگ کی،اسی طرح سے کے الیکٹرک کی جانب سے جوالائی میں 77 ہزار سے زائد صارفین کو اور ماہ اگست میں 65 ہزار صارفین کو غلط تصاویر والے بل بھجوائے۔