اے ڈی بی نے پاکستان کے لئے18 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

5 months ago 53

اسلام آباد( این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 18 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی کی جانب سے فراہم کردہ رقم پنجاب میں پانی کی فراہمی،سالڈویسٹ مینجمنٹ سروسزپرخرچ کی جائے گی۔پاکستان کو مجموعی طور پر ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور ورلڈ بینک سے 2ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، جس کے بعد رواں سال کے آخرتک ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر 9ارب ڈالرز تک پہنچ جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اے ڈی بی سے 250ملین ڈالرز اور ور لڈ بینک سے 350ملین ڈالرز ملیں گے، جب کہ آئی ڈی اے سے بھی 350ملین ڈالرز ملیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اورآئی ڈی اے کے بورڈ اجلاس دسمبر میں متوقع ہیں، 9ارب ڈالرز کے زرِمبادلہ کے ذخائر 2 ماہ کی درآمد کے برابر ہیں۔