ایکس نے معروف انفلوئنسر حریم شاہ کا اکائونٹ معطل کردیا

5 months ago 46

لاہور(این این آئی)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس نے معروف انفلوئنسر حریم شاہ کا اکائونٹ معطل کردیا۔سوشل میڈیا صارفین نے جب حریم شاہ کے پرفائیل کا وزٹ کیا تو انہیں علم ہوا کہ ایکس قوانین کی خلاف ورزی پر حریم کا اکائونٹ معطل کردیا گیا ہے۔معروف ٹک ٹاکر کے ایکس پر فالوورز کی تعداد تین لاکھ 73ہزار ہے اور ان کی ٹویٹوں پر بہت رش لگتا تھا۔