ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے پینسٹھ کروڑ اٹھاسی لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

5 months ago 65

اسلام آباد (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے پینسٹھ کروڑ اٹھاسی لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی، رقم سیلاب میں تباہ شدہ سکولوں کی بحالی، زرعی پیداوار بڑھانے، اصلاحات اور ٹیکس انتظامی معاملات کو بہتر بنانے کیلئے خرچ کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اے ڈی بی کی جانب سے پاکستان کیلئے 65 کروڑ 88 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی گئی۔

فنڈز سے پاکستان میں پائیدارترقی کے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی،رقم پاکستان میں تین مختلف منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق گزشتہ سال کے سیلاب سے تباہ شدہ سکولوں کی بحالی ،غذائی تحفظ کو بہتر بنانے اور زرعی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے فنڈز استعمال ہوں گے،قرض کو اصلاحاتی پروگرام کے تحت پائیدار ترقی کیلئے 3 سو ملین ڈالر خرچ ہوسکیں گے۔سندھ میں سیکنڈری تعلیم میں بہتری کیلئے275 ملین ڈالر کی رقم مختص ہے۔فنانسنگ سے سیلاب سے تباہ شدہ 16 سو اسکولوں کی تعمیر نو میں مدد ملے گی۔