انٹربینک میں روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر مزید سستا ہوگیا

5 months ago 41

اسلام آباد (نیوزڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت گر گئی۔نجی ٹی وی کےمطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز 36 پیسے کی کمی سے انٹربینک میں ڈالر کا ریٹ 284 روپے 90 پیسے کی سطح پر آ گیا۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس 526 پوائنٹس اضافے سے 59 ہزار کی حد عبور کرتے ہوئے 59 ہزار 426 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔