امریکہ کیساتھ جنگ چھڑ سکتی ہے،ایران کا انتباہ

5 months ago 40

تہران(این این آئی)ایرانی ایکسپیڈینسی ڈسرنمنٹ کونسل کے ایک سرکردہ رکن غلام علی حداد عادل نے کہا ہے کہ ایران نے امریکہ کے ساتھ جنگ سے بچنے کے لیے غزہ کی لڑائی میں شرکت سے انکار کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں غلام علی حداد عادل نے کہا اسرائیل امید کر رہا تھا کہ ایران غزہ کی جنگ میں شامل ہو جائے گا اور اس کا امریکہ کے ساتھ تصادم شروع ہوجائے گا۔انہوں نے وضاحت کی کہ ہمیں ان لوگوں سے کہنا چاہیے جو چاہتے ہیں کہ ایران غزہ کی جنگ میں داخل ہو، شاید یہ وہی چیز ہے جو صہیونی ادارہ چاہتا ہے۔

صہیونی ادارہ چاہتا ہے کہ غزہ کی جنگ کو ایران اور امریکہ کے درمیان دوسری جنگ میں بدل دیا جائے۔ ایران نے غزہ جنگ میں شرکت سے گریز کرنے کا درست فیصلہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر تہران جنگ میں شریک ہوجاتا تو صہیونی نظام محفوظ ہوجاتا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا غزہ سے نکلنے کا فیصلہ فلسطینیوں کے مفاد میں ہے۔ غلام علی نے مزید کہ شاید ایران کا جنگ میں شامل ہونا فلسطینی کاز کے مفاد میں نہیں ہے۔