اسد عمر کا سیاست مکمل طور پرچھوڑنے کا اعلان

6 months ago 50

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سیاست سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے رہا ہوں۔سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ ایک دہائی سے زیادہ عوامی زندگی گزارنے کے بعد سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، عوامی سطح پر پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ میں ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی سے متفق نہیں ہوں۔

ایسی پالیسی ریاستی اداروں کے ساتھ شدید ٹکراؤ کا باعث بنی ہے جو کہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے عوامی زندگی میں میرا ساتھ دیا۔ خاص طور پر این اے 54 کے ووٹرز اورٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے 2 بار منتخب کیا۔ حلقے کی خدمت کرنے کی بھرپور کوشش کی، اللہ پاک پاکستانی قوم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔

After more than one decade in public life, I have decided to completely quit politics.

As i had already stated publicly earlier that i disagree with the policy of confrontation with state institutions, and such a policy has led to a serious collission with state institutions,…

— Asad Umar (@Asad_Umar) November 11, 2023