‘ 12 فیصد مہنگائی پر مارچ کرنیوالوں نے اسے 32 فیصد پر پہنچا دیا ‘

1 month ago 25

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہنگائی پر موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی ملک کی بلند ترین سطح 30.01 فیصد تک جا پہنچی ہے، 12 فیصد مہنگائی پرلانگ مارچ کرنے والوں نے صرف 3 ماہ میں اسے بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔

شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ مہنگائی اگلے ماہ مزید بڑھے گی جب کہ ڈاکوؤں کا ٹولہ اپنے 1100 ارب کے کیس ٹھکانے لگا چکا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق
مہنگائی بلند ترین سطح 32.01٪ تک جا پہنچی ہے
12٪ مہنگائی پر لانگ مارچ کرنے والوں نے تین ماہ میں اسے بلند ترین سطح پر پہنچا دیا جو اگلے ماہ مزید بڑھے گا
بے حس، نااہل،کرپشن میں لتھڑے ڈاکوؤں کا ٹولہ اپنے گیارہ سو ارب کے کیس ٹھکانے لگا چکاہے

— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 2, 2022

واضح رہے کہ وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد وشمار پر مبنی رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مہنگائی کی شرح 32.01 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 3.63 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ اضافہ

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے 28 اشیا مہنگی، 6 سستی اور 17 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

Comments

Read Entire Article