یو اے ای میں‌ تعطیلات کا اعلان

2 months ago 65

متحدہ عرب امارات نے رواں سال کے اختتام سے قبل سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کو مزید چار سرکاری چھٹیاں ملیں گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یو اے ای حکومت کی جانب سے ہفتہ 8 اکتوبر کو 12 ربیع الاول جشن ولادت رسول ﷺ کے موقع پر امارات کے سرکاری اور نجی اداروں میں عام تعطیل ہوگی، اس روز سرکاری ونجی ادارے، بینک، اسٹاک مارکیٹ، کاروباری اداروں سمیت تمام تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔

یو اے ای حکومت نے یوم شہید کے موقع پر 30 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے تاہم امارات کے شہریوں کو دوسری چھٹی 30 نومبر کو بجائے یکم دسمبر کو دی جائیگی جب کہ 2 اور 3 دسمبر کو یوم وطنی کے موقع پر دو روزہ تعطیل ہوگی۔

تمام سرکاری اداروں اور پرائیویٹ سیکٹر میں یہ چھٹیاں تمام ملازمین کو بلا تفریق تنخواہ کے ساتھ دی جائیں گی۔

Comments

Read Entire Article