پی ڈی ایم نے عمران خان کی نااہلی کیلئےالیکشن کمیشن میں ریفرنس دائرکردیا

2 months ago 68

پی ڈی ایم نے عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا ہے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (PDM) نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نااہل قرار دینے کے لئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا ہے۔

عمران خان کے خلاف ریفرنس محسن شاہنواز رانجھا کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت جمع کرایا گیا ہے۔

ریفرنس میں استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف اثاثوں میں ظاہر نہیں کئے، عمران خان کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس جلد الیکشن کمیشن کو بھیجیں گے۔

Read Entire Article