پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس: اسلام آباد مارچ کی تاریخ پر غور

1 month ago 33

سابق وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں پاکستان نتحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں اسلام آباد کی جانب مارچ کے حوالے سے معاملات پر غور کیا جارہا ہے۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، جس کی سربراہی پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کررہے ہیں۔

اجلاس میں وزیراعلی محمود خان، سابق گورنر شاہ فرمان، اسد قیصر، پرویز خٹک، شفقت محمود، فواد چوہدری، اسد عمر، سیف اللہ نیازی، اعجاز چوہدری، قاسم سوری اور اعظم سواتی شریک ہیں۔

اجلاس کے دوران حکومت کے خلاف احتجاجی حکمت عملی اور اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے حوالے سے معاملات پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکمت عملی کو مخفی رکھنے کے لیے کور کمیٹی کے اراکین کو موبائل فون باہر چھوڑ آنے کی ہدایت کی گئی، اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے عملے کو بھی جرگہ ہال سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ وہ اتوار کو لانگ مارچ سے متعلق اہم اعلان کریں گے۔

Read Entire Article