پاکستان سپر لیگ (پی سی ایل) آٹھویں ایڈشن کے لیے ریپلیسمنٹ اور سپلمنٹری ڈرافٹنگ میں فرنچائزز نے مختلف کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے سپلمنٹری راؤنڈ کے متبادل کھلاڑیوں کے طور پر انگلینڈ کے ٹام کیرن، ظفر گوہر جبکہ متبادل کھلاڑیوں کے طور پر ٹمل ملز اور گس اٹینکسن کا انتخاب کیا۔
پشاور زلمی نے فاسٹ باولر خرم شہزاد اور بیٹر حارث سہیل جبکہ متبادل کے طور پر رچرڈ گلیسن کا انتخاب کیا۔ کراچی کنگز نےسپلمنٹری میں بین کٹنگ اور موسی خان جبکہ متبادل کھلاڑی کے طور پر فیصل اکرم کو پک کیا۔
ملتان سلطانز نے سپلمنٹری راونڈ میں کیرن پولارڈ اور عماد بٹ جبکہ متبادل کھلاڑیوں کے طور پر اظہار الحق اور ویین پارنل کو پک کیا۔
لاہور قلندرز نے سپلمنٹری میں احسن بھٹی اور متبادل کھلاڑیوں کے طور پر سیم بلنگز،شین ڈیڈزویل اور کوسل مینڈس کا انتخاب کیا۔
کوئٹہ گلیڈیٹرز نے سپلمنٹری کے طور پر قیس احمد اور سعود شکیل اور متبادل کے طور پر ڈوین پریٹوریس ،ول جیکس اور نوان تھشارا کو پک کیا۔