فرح خان کو غیرقانونی طریقے سے زمین فروخت کرنیوالے ملزمان گرفتار

1 month ago 12

محکمہ اینٹی کرپشن نے فرح خان کو غير قانونی طور پر اکنامک زون میں 10 ایکڑ زمين کوڑيوں کے بھاؤ الاٹ کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔

حکام کے مطابق فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او رانا يوسف اور سیکریٹری مقصود احمد پر الزام ہے کہ انہوں نے فرح خان اور اُن کی والدہ کی کمپنی کو ساٹھ کروڑ روپے ماليت کی دس ایکڑ زمین آٹھ کروڑ تیس لاکھ روپے ميں الاٹ کی۔

مقدمے کے مطابق انڈسٹریل پلاٹ کی الاٹمنٹ کیلئے کمپنی کی ویلیو دو ارب روپے کی ہونی چاہئے تھی۔

اس کیلئے فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر نے دو ارب کی جعلی گارنٹی دی۔ محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق انڈسٹریل پلاٹ حاصل کرنے کیلئے کمپنی کی ویلیو 2 ارب ہونی چاہئے تھی۔

یہ ہی وجہ ہے کہ اس زمین کو حاصل کرنے کیلئے فرح خان کے شوہر احسن جمیل نے 2 ارب کی جعلی گارنٹی دی تھی۔

Read Entire Article