نور ظفر خان کی نئی تصاویر مداحوں‌ کو بھا گئیں

1 month ago 52

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کی بہن نور ظفر کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نور ظفر خان نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے شرٹ کی میچنگ کا چشمہ بالوں کے اوپر لگا رکھا ہے۔

نور ظفر نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے اداکارہ سارہ خان سمیت ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی تصویر کی تعریف کررہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے بھی اداکارہ نور ظفر خان کی تصویر شیئر کی تھی جسے دیکھ کر مداح تذبذب کا شکار ہوگئے تھے۔ شگفتہ اعجاز نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’خوبصورت اداکارہ نور ظفر خان کے ساتھ۔‘

واضح رہے کہ چند ماہ قبل سارہ خان کے شوہر و گلوکار فلک شبیر نے بھی نور ظفر خان سے متعلق پوسٹ شیئر کی جس پر مداح تذبذب میں مبتلا ہوگئے تھے۔

رواں سال جولائی میں انہوں نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا تھا اور مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں نور ظفر خان نے بڑی بہن اداکارہ سارہ خان کی ننھی بیٹی عالیانہ فلک کو اپنی بہترین دوست قرار دیا تھا۔

کرش سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ’ان کے کرش ہالی ووڈ اداکار ’کیانو ریوز‘ ہیں۔

Comments

Read Entire Article