لیہ: تیز رفتار ٹریلر نے طلبا کو روند ڈالا

1 month ago 32

لیہ: صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں دلخراش واقعے نے ہر آنکھ کو اشک بار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چوک اعظم پر دھوری اڈا کے قریب ٹریلر کی زد میں آکر تین طلبا جاں بحق ہوگئے، حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ دیکھنے والوں کے رونگٹھے کھڑے ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع نے حادثے سے متعلق بتایا کہ جاں بحق تینوں طلبا موٹر سائیکل پر سوار ہوکر جارہے تھے کہ تیز رفتار ٹریلر نے انہیں کچل ڈالا، واقعے کے بعد ڈرائیور جائے حادثے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق موٹر سائیکل سواروں میں دو سگے بھائی اور ان کا ایک کزن شامل ہے، تینوں طلبا کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ ٹریلر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: پرانی دشمنی کا شاخسانہ، 7 جانیں نگل گیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹریفک حادثے میں تین طلبا کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے اور غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے۔

سردار عثمان بزدار نے ڈی پی او لیہ سے افسوسناک واقعےکی مکمل رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ حادثےکےذمہ دار ٹریلر ڈرائیور کو گرفتار کرکےمزید قانونی کارروائی کی جائے۔

Comments

Read Entire Article