آج پاکستان کو بیرونی نہیں، اندرونی خطرہ ہے، مریم نواز

1 month ago 31

آج پاکستان کو بیرونی خطرہ یا سیکیورٹی خدشہ نہیں بلکہ اندرونی خطرہ ہے، پاکستان کو خطرہ فساد اور فتنے سے ہے، پاکستان کا سب سے بڑے فتنے کا نام عمران خان ہے۔

مسلم لیگ ن کے بہاولپور ميں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر مريم نواز نے کہا کہ 50 ڈگری ميں انسان کھڑا نہيں ہوسکتا، آپ بڑی تعداد ميں جلسے ميں آئے، بہاولپور آپ سب کو يوم تکبير مبارک ہو، يوم تکبير کا مطلب ہے کہ کوئی دشمن پاکستان کو میلی آنکھ سے نہيں ديکھ سکتا، کون ہے جس نے 5 ارب ڈالر کی پيشکش ٹھکرائی، پاکستان کو ايٹمی طاقت بنايا۔ مریم نواز نے نواز شريف، افواج پاکستان، سائنسدانوں اور ذوالفقار بھٹو کو خراج تحسين پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شريف نے ايٹمی دھماکے کا فيصلہ کيا تو کس کس ملک نے دھمکی نہيں دی، کس کس نے نہيں کہا تمہيں پتھر کے زمانے ميں پہنچا ديا جائے گا، نواز شريف نے کوئی جھوٹا خط نہيں لہرايا، سازش کا ڈرامہ نہيں کيا، نواز شريف نے صرف ایٹمی دھماکے نہيں کئے بلکہ جے ايف تھنڈر کے طيارے دیئے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کرنیوالے فتنہ خان نے قوم کو کیا دیا، سوائے مہنگائی کے تم نے قوم کو کچھ نہیں دیا، عمران خان ایک کارنامہ بتادیں جس کی وجہ سے کسی ملک کو تمہارے خلاف سازش کی ضرورت پڑے۔

Read Entire Article