منی لانڈرنگ کیس : مونس الہٰی دیگرکی ضمانتوں میں توسیع

1 month ago 34

ویب ڈیسک 4 جولائی 2022

مونس الہٰی

لاہور: منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں مونس الہٰی سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 14 جولائی تک توسیع کردی گئی۔

بینکنگ عدالت میں مونس الہٰی، محمد خان بھٹی اور واجد احمد نے حاضری مکمل کرائی، اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت کے روبرو بیان دیا کہ تمام ملزمان شامل تفتیش ہوچکے ہیں۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ آپ وقت ضائع کیوں کررہے ہو؟ جس پر آئی او نے کہا کہ مختلف افراد سے ریکارڈ طلب کیا ہے جس کے بعد تفتیش مکمل ہوجائے گی۔

تفتیشی افسر کا مزید کہنا تھا کہ47فیصد ریکارڈ موصول ہوچکا ہے، عدالت نے تفتیشی افسر کو تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی۔

Comments

Read Entire Article