’وجے سالگاؤنکر اپنے خاندان کے ساتھ واپس آگئے‘

2 months ago 44

بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی بلاک بسٹر فلم دریشم کے ری میک ’دریشم ٹو‘ کا ٹیزر آتے ہی چھا گیا۔

دریشم میں اجے دیوگن، تبو، شریا سارن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا کہ جس میں اجے کو ان پڑھ دکھایا گیا ہے اور پولیس افسر (تبو) کا بیٹا وجے سالگاؤنکر (اجے) کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بناتا ہے جس کا بدلہ لیتے ہوئے وہ ان کے بیٹے کو قتل کردیتے ہیں اور لاش کو ٹھکانے لگادیتے ہیں۔

پولیس اجے اور ان کے اہلخانہ کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کرتی ہیں لیکن ہر طرح کے تشدد کے باوجود سب ہی ایک بیان دیتے ہیں اور آخر میں یہ دکھایا گیا کہ اجے کو رہا کردیا جاتا ہے۔

اب بلاک بسٹر فلم ’دریشم ٹو‘ کا ٹیزر ریلیز کیا گیا جس میں پہلی فلم کے کچھ حصے دکھائے گئے ہیں کہ اجے دیوگن کس طرح پولیس کو چمکا دیتے ہیں اور پوری فیملی کو لے کر دوسرے شہر جاتے ہیں اور اگلے ہی روز واپس آجاتے ہیں۔

ٹیزر کے آخر میں اجے دیوگن کو اعتراف جرم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اجے دیوگن نے فلم کا پوسٹر ریلیز کیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا تھا انہوں نے ناظرین کو ٹیزر کی تاریخ کی یاد دہانی کرواتے ہوئے لکھا تھا کہ وجے سالگاؤنکر اپنے خاندان کے ساتھ واپس آگئے ہیں۔

2 aur 3 October ko kya hua tha yaad hai na? Vijay Salgaonkar is back with his family.

Recall Teaser Out Tomorrow! #Drishyam2 #Tabu #AkshayeKhanna @shriya1109 #RajatKapoor @ishidutta #MrunalJadhav @AbhishekPathakk pic.twitter.com/RgUxGQZPVo

— Ajay Devgn (@ajaydevgn) September 28, 2022

نشی کانت کامت کی ہدایت میں بنی فلم دریشم ٹو میں اجے دیوگن کے ساتھ اداکارہ شریا سرن، تبو اداکاری کے جوہر دکھائیں گی جبکہ اکشے کھنہ بھی فلم میں اہم کردار میں دکھائی دیں گے۔

Jo dikh raha hai woh hua nahi, jo hua hai woh kisi ko pata nahi!

Recall Video Will Be Out At 12 PM.#Drishyam2#Tabu #AkshayeKhanna @shriya1109 #RajatKapoor @ishidutta #MrunalJadhav @AbhishekPathakk pic.twitter.com/lnjJukysaD

— Ajay Devgn (@ajaydevgn) September 29, 2022

اجے کی سسپنس سے بھرپور فلم رواں سال 18 نومبر کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

Comments

Read Entire Article