ہنگو میں لانگ مارچ کے قافلے میں کارکنوں کی کمی کے سوال پر پی ٹی آئی کا ولیج چیئرمین آپے سے باہر ہوگیا۔
پی ٹی آئی رہنما محمد عارف نے مقامی صحافی ایثار الحق کو لات مارکر موبائل توڑ دیا، متاثرہ صحافی نے چیئرمین ولیج کونسل محمد عارف کے خلاف تھانے میں درخواست دے دی۔
ایثار الحق کا کہنا ہے کہ ایم این اے کے سامنے مجھے گالیاں دی گئیں، واقعے پر تھانے میں درخواست دے دی ہے،امید ہے مجھے انصاف ملے گا۔
ہنگو میں صحافی ایثارالحق قاسمی پر حملے کے معاملے پر مقامی صحافیوں نے سرکاری اور ہر قسم رپورٹنگ کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
خیبر پختونخوا یونین آف جرنلسٹس نے ہنگو کی صحافی برادری کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا اور وزیراعلیٰ محمود خان سے نو ٹس لینے اور سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔