پاؤں کا درد، خطرناک بیماری کا شاخسانہ، جانئے

7 months ago 96

ہائی کولیسٹرول جسم کو کئی طرح سے نقصان پہنچا سکتا ہے جس کے باعث ہارٹ اٹیک یا اسٹروک کا خطرہ کافی حد تک بڑھ جاتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ہائی کولیسٹرول جسم کے لئے نہایت خطرناک سمجھا جاتا ہے، مگر پریشانی کی بات یہ ہے کہ اس کی کوئی خاص علامت ظاہر ہو، تاہم وقت کے ساتھ ساتھ ہمارے جسم کے کئی اعضا میں ہائی کولیسٹرول کی علامت ظاہر ہونے لگتی ہے۔

ہائی کولیسٹرول کب ہوتا ہے؟

طبی ماہرین کے مطابق جب خون کی نالیوں میں بہت زیادہ کولیسٹرول جمع ہو جاتا ہے، جو آرٹیز میں خون کی رکاوٹ ڈالتا ہے۔ حالانکہ کولیسٹرول جسم کے لیے خراب نہیں ہے، ہماری صحت کو برقرار رکھنے کے لیے جسم خود کولسٹرول پیدا کرتا ہے، لیکن جسم میں خراب کولیسٹرول کا بڑھنا صحت کے لیے بہتر نہیں ہوتا، یہاں کچھ
علامات ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں جو آپ کے جسم میں کولیسٹرول کی سطح بڑھنے پر ظاہر ہوتے ہیں۔

ہائی کولیسٹرول کی سب سے عام علامات میں سے ایک ہے ٹانگوں میں درد کا ہونا۔ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب ہائی کولیسٹرول کی وجہ سے ٹانگوں کے بلڈ ویسلز میں رکاوٹ آنے لگتی ہے۔ چہل قدمی یا جسمانی سرگرمی کے دوران ٹانگوں میں درد جسم میں کولیسٹرول کی سطح بڑھنے کی علامت ہے۔

آپ کے پیروں کی شریانوں میں کولیسٹرول کا جمع ہونا پی اے ڈی جیسے حالات کا سبب بن سکتا ہے۔ جسمانی سرگرمی کے دوران ٹانگوں میں درد شروع ہو سکتا ہے۔

پی اے ڈی کی ایک عام علامت پٹھوں میں درد ہے۔ درد عام طور پر ان پٹھوں میں ہوتا ہے جہاں شریانیں کولیسٹرول اور چربی سے متاثر ہوتی ہیں۔ پی اے ڈی کی شدید حالتوں میں، پٹھوں کا درد آرام کے باوجود بھی ختم نہیں ہوتا۔

آنکھوں کی بات کریں تو جسم میں کولیسٹرول بڑھنے کے بعد آنکھوں کے نیچے کی جلد پر نارنجی یا پیلے رنگ کے دھبے نظر آنے لگتے ہیں۔ یہ جسم میں کولیسٹرول بڑھنے کی علامات ہیں۔

ماہرین کے مطابق کولیسٹرول کے دھبے اچانک نہیں بنتے، یہ ایک سست عمل ہے۔ جب جسم میں کولیسٹرول کی سطح بڑھ جاتی ہے تو یہ جسم کے بیرونی حصوں میں ظاہر ہونے لگتا ہے۔ اس سے مریض کی بینائی متاثر نہیں ہوتی لیکن کولیسٹرول کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے آنکھوں کے اوپر اور نیچے پیلے سفید دھبے بن سکتے ہیں۔

Comments

ویب ڈیسک