بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 780میگاواٹ تک پہنچ گیا

1 month ago 32

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 780میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے اورمختلف علاقوں میں آٹھ،آٹھ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی طلب ساڑھے 24 ہزار میگاواٹ جبکہ پیداوار 18 ہزار 720 میگاواٹ ہے۔

مختلف علاقوں میں 8گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ زیادہ نقصانات اور بجلی چوروں والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اس سے بھی زیادہ ہے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ پانی سے 4 ہزار611 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 156 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔

نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 568میگاواٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس سے پیداوار 828 میگا واٹ جبکہ سولر پلانٹس سے 126 میگاواٹ ہے۔

بگاس سے چلنے والے پلانٹس کے ذریعے 142 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے جبکہ جوہری ایندھن کے ذریعے پیداوار 2 ہزار284 میگاواٹ ہے۔

Read Entire Article