سندھ کو شکست؛ سینٹرل پنجاب فائنل میں پہنچ گیا

1 month ago 51

دفاعی چیمپئن خیبرپختونخوا اور ہوم سٹی سینٹرل پنجاب کے مابین نیشنل ٹی ٹونٹی کا فائنل بدھ کی شام کو ‏قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں ہوم سٹی سینٹرل پنجاب نے جی ایف ایس سندھ کو 7 وکٹوں سے شکست ‏دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

سینٹرل پنجاب نے 142 کا رنز ہدف 13 گیندیں قبل 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ‏

Home City @PunjabCentral will take on @KpcricketA in the final tomorrow

Scorecard: https://t.co/MkTfU9W1dB#CPvSINDH | #KhelTouHoRahaHai | #NationalT20Cup https://t.co/sUjYhmKNLI pic.twitter.com/1fthbUlIf3

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 12, 2021

‏22 کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گنوانے کے بعد سینٹرل پنجاب کے اوپنر احمد شہزاد اور کامران اکمل نے 88 ‏رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے سینٹرل پنجاب کی میچ میں پوزیشن مستحکم کردی۔

‏ کامران اکمل 36 گیندوں پر 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔احمد ‏شہزاد ایک رنز کی کمی سے نصف سنچری نہ بناسکے۔ وہ 49 رنز بناکرسہیل خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد حسین طلعت نے 13 اور قاسم اکرم نے 11 رنز بناکر سینٹرل پنجاب کو فتح دلادی۔

Abrar Ahmed removes Kamran Akmal!
The 88-run second-wicket partnership ends. #CPvSINDH Live: https://t.co/L0oB4ayCxd#KhelTouHoRahaHai | #NationalT20Cup pic.twitter.com/jIf1OFMokT

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 12, 2021

اس سے قبل سندھ نے پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو سندھ کی ٹیم سینٹرل پنجاب کی جانب سے بھنے گئے اسپن کے ‏جال میں پھنس گئی۔ اوپنر خرم منظور اور شرجیل خان کی 50 رنز کی ابتدائی شراکت کے باوجود سندھ کی ٹیم بڑا ‏مجموعہ بنانے میں ناکام رہی۔

خرم منظور کو 34 رنز پر ظفر گوہر نے جبکہ شرجیل خان کو 32 رنز پر قاسم اکرم نے پویلین کی راہ دکھائی۔ شان ‏مسعود 1 اور سعود شکیل 7 رنز بناکر انہی اسپنرز کا شکار بنے۔

ایسے میں سہیل خان نے 21 رنز بناکرایک اینڈ سنبھالنے کی کوشش کی مگر انہیں وہاب ریاض نے آؤٹ کردیا۔ ‏دانش عزیزصفر اور احسان علی نے 6 اسکور بنائے۔

اختتامی اوورز میں میر حمزہ کے ناٹ آؤٹ 19 اور رومان رئیس کے 14 رنز کی بدولت مقررہ بیس اوورز میں 7 ‏وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔ ‏

قاسم اکرم نے تین جبکہ ظفر گوہر اور وہاب ریاض نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ قاسم اکرم کو پلیئر آف دی ‏میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Comments

Read Entire Article