’محبت کے تقاضوں میں بہت خودار ہوں میں‘

5 months ago 86

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا فخر کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ثنا فخر کا شمار بھی اُن اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو انسٹاگرام متحریک رہتی ہیں اور فینز کے لیے اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی ہیں جنہیں کافی پسند کیا جاتا ہے۔

معروف اداکارہ نے حال ہی میں اپنی تین عدد تصاویر پوسٹ کیں جن میں انہیں خوبصورت لباس کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

تصاویر کے کیپشن میں ثنا فخر نے شعر بھی لکھا جو کچھ یوں ہے:

کہیں پر ظبط کرتی ہوں کہیں پر بول دیتی ہوں
تعلق بوجھ بن جائے تو اس کو چھوڑ دیتی ہوں
میں دل کی کرچیاں لے کر کہاں در در پھروں تنہا
دل اگر ٹوٹ جائے تو خود ہی جوڑ لیتی ہوں
محبت کے تقاضوں میں بہت خودار ہوں میں
وفاداری پے آؤں تو حدیں سب توڑ دیتی ہوں

فیز نے جہاں ان کے لباس کی تعریف کی وہیں شعر پر بھی تبصرے کیے۔ انہوں نے گزشتہ برس اکتوبر میں شوہر فخر جعفری سے شادی کے 14 سال بعد علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

Comments

ویب ڈیسک