کمسن بچی کی شادی کی کوشش ناکام، دولہا اور دلہن کے بھائی گرفتار

1 month ago 37

پنجاب کے علاقے راجن پور میں کم عمر بچی کی شادی کی کوشش کو ناکام بنا دی گئی، پولیس نے دولہے اور دلہن کے بھائیوں کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبہ پنجاب کے علاقے راجن پور کے تھانہ فضل پور کی حدود میں کم عمر بچی کی شادی کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر دولہا اور دولہن نے بھائیوں کو گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے ترجمان پولیس کے مطابق 11 سالہ بچی کی شادی 40 سالہ شخص سے کرائی جارہی تھی، اس کوشش کو ناکام بناکر پولیس نے دولہا اور دلہن کے بھائیوں کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ دونوں کے والد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

ڈی پی او نے بتایا کہ گرفتار افراد کے خلاف چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں چائلڈ میرج ایکٹ موجود تو ہے لیکن اس پر موثر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث ملک میں آئے روز کمسن بچیوں کی بوڑھوں سے زبردستی کی شادی کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔

چند برس قبل سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں بھی کمسن بچی کا 50 سالہ زمیندار سے زبردستی نکاح کرایا گیا تھا تاہم پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث بچی کو بچا لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹھٹھہ، 50 سال کے زمیندار کا کمسن بچی سے زبردستی نکاح

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مکلی کنبھار محلے میں پہنچ کر کمسن بچی سے نکاح کرنے والے دلہا کو گرفتار کرلیا تھا جو اس سے قبل 5 شادیاں کرچکا تھا۔

Comments

Read Entire Article