انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی

1 month ago 61

27 جون سے شروع ہونے والے نئے کاروباری ہفتے کے آغاز میں انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں کمی دیکھی گئی۔

پیرکی صبح انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 48 پیسے سستا ہوکر روپے کے مقابلے میں 207 روپے کا ہوگیا۔

جمعہ کوانٹربینک میں ڈالرکی قدر میں اضافہ ہوا تھا اوردوران ٹریڈنگ 1 روپیہ 27 پیسے مہنگا ہوکر 208 روپے 50 پیسے کا ہوگیا تاہم مارکیٹ کے اختتام پر ڈالر207 روپے 48 پیسے پر بند ہوا تھا۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا تھا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخاٸر میں 75 کروڑ ڈالر کی بڑی کمی کا منفی اثر پڑا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری اعداد وشمار کے مطابق 17جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں 74.8کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب 23 کروڑ 77 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

دوسری جانب دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کمرشل بینکوں کے ذخائر5 ارب 97کروڑ27لاکھ ڈالر ہوگئے۔

مرکزی بینک کے ذخائر میں کمی اور کمرشل بینکوں کے ذخائر میں اضافے کے نتیجے مجموعی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 21 کروڑ4 لاکھ ڈالر ہوگئے جو اس سے پچھلے 17 جون کو ختم ہونے ہفتے کے مقابلے میں 37 کروڑ26 لاکھ ڈالر کم ہے۔

اسٹیٹ بینک کےمطابق گزشتہ ہفتےزرمبادلہ کے ذخائر میں کمی بیرونی قرض واپسی کی وجہ سےہوئی ہے۔

Read Entire Article