پہلی قومی سلامتی پالیسی منظوری کے لیے پیش کی جائے گی

6 months ago 166

ویب ڈیسک 27 دسمبر 2021

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں پہلی قومی سلامتی پالیسی منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

اجلاس میں عسکری حکام اور وزرا شریک ہیں جن میں شیخ رشید، فواد چوہدری، شیریں مزاری، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اور مشیر قومی سلامتی معید یوسف شامل ہیں۔

اجلاس میں پہلی قومی سلامتی پالیسی منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔

اجلاس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ افغانستان اور بارڈرز کی صورتحال پر بھی وزیر اعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔

Comments

Read Entire Article