سکھر بیراج پر نچلے اور گڈو بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار

2 months ago 98

دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

ترجمان بیراجز کےمطابق گڈو بیراج پر پانی کی آمد 4 لاکھ کیوسک سے تجاوز کرگئی ہے۔

سکھر بیراج پر پانی کی آمد 3لاکھ 30ہزار 85 کیوسک ریکارڈکی گئی۔

گڈو بیراج پرسیلابی ریلا 4 لاکھ 8ہزار 655 کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔

سکھر بیراج پر نچلے اور گڈو بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔

سیلاب کے باعث سکھر، شکارپور، گھوٹکی اور کشمور اضلاع کے کچے میں درجنوں دیہات زیر آب آگئے ہیں۔

Read Entire Article