وزیر داخلہ سے کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری کی ملاقات

1 month ago 33

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلر صلاح الدین محسود نے ملاقات کی اور فورس کے کام اور دائرہ کار سے متعلق آگاہ کیا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملکی امن و امان میں ایف سی کا کردار بہت اہم اور قابل ستائش ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ سے کمانڈنٹ فرنٹیر کانسٹیبلری صلاح الدین محسود نے ملاقات کی، جس میں ایف سی کے ملکی امن و امان برقرار رکھنے میں کردار و دیگر پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں 25 مئی کے لانگ مارچ کے دوران ایف سی کے کردار پر بھی بات چیت کی گئی۔

کمانڈنٹ فرنٹیر کانسٹیبلری نے وزیر داخلہ کو فورس کے کام اور دائرہ کار سے متعلق آگاہ کیا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملکی امن و امان میں ایف سی کا کردار بہت اہم اور قابل ستائش ہے، خیبر پختونخوا اور ضم شدہ اضلاع میں امن و امن برقرار رکھنے میں ایف سی نے انتہائی مؤثر کام کیا۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران ایف سی نے دارالحکومت اسلام آباد میں امن و امان برقرار رکھنے میں مقامی پولیس کو بہت سپورٹ دی، پی ٹی آئی کے شرپسندوں کے ہاتھوں ایف سی کے کئی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ تشدد کے باوجود ایف سی اہلکاورں نے لانگ مارچ کے دوران انتہائی نظم وضبط اور تحمل کا مظاہرہ کیا، ایف سی اہلکاروں اور ان کے کمانڈز کا پیشہ وارانہ کردار قابل تعریف ہے، ایف سی کو ایک مؤثر فورس بنانے کیلئے تمام ضروری مالی اور تکنیکی وسائل فراہم کریں گے۔

کمانڈر ایف سی صلاح الدین محسود نے کہا کہ پاکستان بھر میں فرنٹیر کانسٹیبلری کی تعداد 28 ہزار جوانوں پر مشتمل ہے، امن وامان کیلئے ایف سی وزارت داخلہ کے زیر انتظام فرائض سرانجام دیتی رہے گی۔

Read Entire Article