ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے قومی ٹیم کا کیمپ لاہور منتقل

1 month ago 28

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ راولپنڈی سے لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم جون سے لاہور میں شروع ہوگا، کالی آندھی کے خلاف اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو پی سی بی ہیڈ کوارٹرز لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف تمام کھلاڑی بھی یکم جون کو کیمپ جوائن کرلیں گے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے تربیتی کیمپ پہلے راولپنڈی میں ہونا تھا تاہم ملک کے سیاسی حالات کی وجہ سے اسے لاہور منتقل کیا گیا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان یہ سیریزراولپنڈی میں شیڈول ہے لیکن تحریک انصاف کے احتجاج کی وجہ سے اسے ملتان منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے۔

یہ سیریزگزشتہ برس دسمبر میں ہونا تھی لیکن ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کے کرونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ون ڈے سیریز ملتوی کردی گئی تھی۔

Read Entire Article